بی ائی ایس پی مستحق خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔چیئرپرسن

0 51

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے پروگرام سے مستفید ہونے والی مستحق خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خیبر پختونخوا خواتین ونگ کے ایک وفد کے ساتھ آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران سینیٹر خالد نے مستحقین کے تحفظات کو دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وفد میں محترمہ شازیہ طہماس خان، جنرل سیکرٹری؛ محترمہ مہر سلطانہ، انفارمیشن سیکرٹری اور محترمہ اشبر جدون، نائب صدر شامل تھیں۔وفد نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو خیبرپختونخوا میں مستحق خواتین کو درپیش مسائل بالخصوص خواتین کی پروگرام میں رجسٹریشن اور ادائیگی مراکز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے وفد کو ان مسائل کے حل میں اپنے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی ۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے سینیٹر روبینہ خالد کو کوہستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.