اسے کہتےہے تبدیلی ،وزیراعظم کا 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

0 63

وزیراعظم شہباز شریف نے 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کے خاتمے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے قائم کردہ ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا ہے۔ ایک ہفتے میں 5 وفاقی وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں، جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، امور کشمیر، وزارت سیفران، وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت صحت خدمات شامل ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی گئی وزارتوں کے کردار کی وضاحت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ محکمہ ڈبلیو ڈی کے حوالے سے مکمل پلان دیا گیا۔ وزیراعظم نے وزارتوں کو بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف فراہم کرنے اور سولر ٹیوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ اجلاس نے ٹی وی، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا پر ادویات کے اشتہارات چلانے کی بھی منظوری دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.