گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم

0 43

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ کیا۔ سنی اتحاد کونسل اراکین نے وزیراعظم کیخلاف نعرے بازی کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں، البتہ پی ٹی آئی کی حکومت میں گندم اور چینی برآمد ہوئیں اور پھر دونوں چیزیں درآمد کی گئیں، اربوں کھربوں روپے کہاں گئے وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.