اسلامی تقویم میں محرم الحرام کی عظمت و اہمیت ایک مسلمہ امر ہے،جمال شاہ کاکڑ

0 31

 )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسلامی تقویم اور ہجری سال میں محرم الحرام کی عظمت و اہمیت ایک مسلمہ امر ہے۔ اسلامی تقویم اور سنِ ہجری میں محرم الحرامکو بنیادی عظمت و اہمیت حاصل ہے،اسلام میں جن مہینوںکو عظمت و حرمت اورعزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،ان میں محرم الحرام ایک عظیم مہینہ ہے۔یہی وہ مہینہ ہے جو تقویم اسلامی اور سنِ ہجری کا نقطہ آغاز ہے۔نئے سال کی ابتدا کرتے ہوئے اس مہینے کے آغاز میں خوشی اور مبارک سلامت کے جذبات کا اظہار ایک فطری امر ہے۔ چنانچہ اس مہینے کا یہ حق ہے کہ اسے نئی امنگوں، بھرپور امیدوں، تازہ ولولوں اور پرخلوص دعاں کے ساتھ شروع کیا جائے، معاشرے کے فرد کی حیثیت سے ہمیں حق کا ساتھ دینا ہے پاکستان مختلف مشکلات سے دو چار ہیں جس کو مسائل سے نکالنا صرف حکومت کے بس کی بات نہیں اس کیلئے پاکستانی عوام کا تعاون حاصل کرنے کی ضرورت ہے ہمیں بھی اپنے وطن اور ملک کیلئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ حق کیلئے کھڑے ہونا چاہیے تاکہ ایک زندہ قوم کی حیثیت سے دنیا میں اپنا پہچان بنا سکے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.