اداکارہ بینش راجا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک)دل بے خبر، یقین کا سفر، سنگ مرر اور نظر بد’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی بینش راجا سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔شوبز سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کے مطابق اداکارہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں حال ہی میں
اپنے دیرینہ دوست سے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔بینش راجا کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔وائرل ہونے والی شادی کی تصاویر میں اداکارہ کو سرخ رنگ کے
عروسی لباس جب کہ ان کے جیون ساتھی کو سنہری رنگ کے کرتے میں دیکھا جا سکتا ہے۔شوبز ویب سائٹ رویو اٹ پی کے نے بتایا کہ بینش راجا کی شادی اسلام آباد میں ہوئی اور انہوں نے اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کی ہے، جن سے ان کے بچپن سے تعلقات ہیں۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کی شادی کب ہوئی
[…] ڈیسک) شوبز شخصیات نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 65کی جنگ […]