عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے، سردار صالح بھوتانی
لسبیلہ: سابق وزیر بلدیات رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ عوام سے دور نہیں رہ سکتے خدمت ہی ہمارا منشور ہے مشکل حالات بھی ہمارے درمیان فاصلے پیدا نہیں کرسکتے اقتدار رہے یا نہ رہے ہمارے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں ہر ممکن کوشش کریں گے کہ عوامی مسائل کو زیادہ سے زیادہ حل کیا جائے لوگوں کی محبتیں ہمارے ساتھ ہیں
اچھا وقت بھی جلد آنے والا ہے۔ یہ بات انہوں نے دورہ وندر کے موقع پر رابطہ آفس وندر میں بڑی تعداد میں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہمارا لسبیلہ کے لوگوں سے مضبوط رشتہ قائم ہے جو ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوتا جارہاہے انہوں نے کہا کہ ہماری جڑیں عوام میں ہیں آج ہم جو کچھ بھی ہیں عوام کی محبت اور انکے ساتھ کی وجہ سے ہیں
عہدے اور منصب سے زیادہ عوامی مفاد اور مسائل کا حل عزیز ہیں عوامی مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی وندر سونمیانی سمیت حب گڈانی اوتھل لیاری لاکھڑا بیلہ سے آنے والے مختلف وفود نے ان سے رابطہ آفس وندر آکر ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سردار محمد صالح بھوتانی نے سائلین کی درخواستوں پر احکامات صادر کیے اور یقین دلایا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے انکا بھرپور ساتھ دینے اور ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ بھی کیا