وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے وندر ڈیم منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا
س موقع پر صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ، صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی، سینیٹر دنیش کمار اور سیکرٹری اریگیشن علی اکبر بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود۔
وزیراعلی کو محکمہ آبپاشی کے حکام کی وندر ڈیم پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ۔
منصوبہ 15230.76 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ بریفنگ۔
وندر ڈیم پراجیکٹ چار سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
وندر ڈیم کی تعمیر سے دس ہزار ایکڑ زرعی رقبے کی آبپاشی ہوگی۔
وزیراعلی بلوچستان کا وندر ڈیم پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب کے شرکاء سے خطاب۔
موجودہ حکومت عوام کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان۔
وندر ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں دس ہزار ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی دستیاب ہوگا۔وزیراعلی بلوچستان۔
ڈیم کی تکمیل سے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ وزیراعلی بلوچستان۔
حکومت زرعی پیداوار کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلی بلوچستان۔
ماضی کی حکومتوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔وزیراعلی بلوچستان۔