حکومت بلوچستان نے اپنا حق اداکردیا،زمرک خان اچکزئی
حکومت بلوچستان نے اپنا حق اداکردیا،زمرک خان اچکزئی
کویٹہ(پ ر) صوبائی وزیر خزانہ و خوراک اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما انجینیئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنا حق ادا کر دیا ہے۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے اقدامات کیے گئے سینکڑوں بے روزگار نوجوان بر سر روزگار ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم کویٹہ میں نعمت اللہ ظہیر کک باکسنگ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب اور صافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باعث ہم وہ اہداف حاصل نہ
کر سکے جو مقرر کیے گئے تھے۔جس کی بڑی وجہ وسائل کی کمی تھی۔ صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل میں رہ کر ماضی کی حکومتوں کے نسبت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں نوجوانوں اور خصوصا بے روزگاری کم کرنے پر بھرپور توجہ دی اور اس ضمن میں حقیقی معنوں میں اقدامات اٹھائے۔ جس کے مثبت نتائج برامد ہونا شروع ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھیلوں کے فروغ پر پی بھرپور توجہ دی اور 20 سال بعد کوئٹہ میں نیشنل گیمز کا انعقاد ہوا جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے چیئرمین نے نعمت اللہ ظہیر کو ان کی بہترین سماجی خدمات اور خصوصا نوجوانوں کی مختلف شعبوں میں حوصلہ افزائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن
انٹرنیشنل اور نعمت اللہ ظہیر ایک روشن مثال بن چکے ہیں وہ جو کچھ کر رہے ہیں یقینا یہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی خدمت ہے۔ دریں اثنا چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، صدارتی تمغہ امتیاز، معروف عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت “حاجی نعمت اللہ ظہیر” نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انجینیئر زمرک خان کا شکریہ ادا کیا۔ اور گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بطور صوبائی وزیر ان کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان حکومت کے دونوں مختلف ادوار میں انجینیئر زمرک خان سب سے متحرک وزیر رہے۔ ان کے دروازے ہر وقت سائلین کے لیے کھلے رہتے تھے اور سب سے بڑی بات یہ ہے۔کہ انہوں نے عوامی خدمت کے دوران نسل، مذہب، سیاسی وابستگی
وغیرہ کی کوئی تفریق نہیں رکھی۔ اور پورے بلوچستان کے لیے یکساں کام کیا۔ چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے چاہے وہ کھیلوں کے میدان ہو یا تعلیمی اداروں میں ان کے مختلف مسائل کا حل ہو خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل 30 سالوں سے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کے۔کے۔ ایف کی 31ویں سالگرہ کے
موقع پر عظیم الشان تقریب منعقد کی جائے گی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں اعزازات اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے انہوں نے اس موقع پر رزم
سلطان باکسنگ ایسوسییشن کو بہترین تقریب پر مبارکباد بھی پیش کی تقریب کے اخر میں صوبائی وزیر انجینیئر زمرک خان اچکزئی اور چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کھلاڑیوں، افیشلز اور دیگر میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کیے جبکہ چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے صوبائی وزیر انجینیئر زمرک خان اچکزئی کو خصوصی یادگاری سونئیر پیش کیا
Balochistan k wazra ka zamir mar gya hai jhot bol k sharam b nahi ati inay