اقلیتی برادری کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،حاجی نورمحمد دمڑ

1 206

ہرنائی(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی میں گزشتہ شب ہندو تاجر کے گھر میں چوری کی واردات سمیت ہرنائی شہر میں دیگر افراد کے گھروں میں چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچائے گئے ضلع ہرنائی سمیت صوبے بھر میں امن وامان خراب کرنے چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف حکومت فوری ایکشن لینگے

ایس پی پولیس ہرنائی،اور ضلعی انتظامیہ ہرنائی میں اقلیتی برادری سمیت ضلع میں امن وامان کے قیام اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنائے ہرنائی شہر میں چوری، اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری ایکشن لیکر انہیں گرفتار کیا جائے ایس پی ہرنائی کو اقلیتی برادری کی جان ومال کی تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی اقدامات کو مزید بہتر بنائے اقلیتی برادری کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے ہندو تاجر کے گھر میں چوری کی واردات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہے اور یہ یقین دلاتے ہے کہ چوری میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائے گے ضلعی انتظامیہ اور ایس پی ہرنائی شہر و قومی شاہراہوں محلوں،دیہی علاقوں میں دن رات گشت کرے

صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ،امن وامان کا قیام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،امن وامان کے قیام کے لیے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی ایک پرامن ضلع ہے شرپسند اور سازشی عناصر ضلع کا امن وامان خراب کرنے کیلئے پس پردہ ایسے منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے حکومت کو بدنام کی سازشیں کررہے ہیں

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ایس پی ہرنائی ہندو تاجر سمیت دیگر گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری سمیت ہر شہری کی جان ومال کی تحفظ حکومت اور متعلقہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے

You might also like
1 Comment
  1. […] رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کے تمام علاقوں کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.