افغانستان کے معاملے پر ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ کا بائیکاٹ کر سکتی ہیں: آسٹریلوی کپتان ٹیم پین

0 5

افغانستان کے معاملے پر ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ کا بائیکاٹ کر سکتی ہیں: آسٹریلوی کپتان ٹیم پین

سڈنی (ویب دیسک)آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتی ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹیسٹ کا درجہ رکھنے والی ٹیموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خواتین کرکٹ کے لیے بھی

متحرک ہوں اور طالبان کی جانب سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے اعلان کے بعد آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغانستان کی مردوں کی ٹیم کے ساتھ ہونے والے پہلے اور تاریخی ٹیسٹ کو منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں اور اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ایک سوال کے

جواب میں ٹم پین نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر ورلڈ کپ کے موقع پر ٹیمیں ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کے حوالے سے بات کریں گی۔ٹیم پین نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی تبصرہ نہیں سنا لہذا یہ بہت دلچسپ ہو گا کہ بین الاقوامی کرکٹ باڈی کہاں کھڑی ہوتی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.