ام بلینڈل، ڈگ بریسویل اور بلیئر ٹکنر پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کےلئے پرجوش

0 1

ام بلینڈل، ڈگ بریسویل اور بلیئر ٹکنر پہلی مرتبہ دورہ پاکستان کےلئے پرجوش

لاہور( ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اٹھارہ سال بعد دورہ پاکستان جہاں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تو وہیں مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی پہلی مرتبہ پاکستانی سرزمین پر کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں پاکستان نے پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

اس سیریز میں سب سے زیادہ رنز یاسر حمید نے 356 رنزبنائے تھے جبکہ محمد سمیع نے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تاہم یہ تینوں سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.