جمعیت طلباء اسلام ضلع پشین کے سطح پر اکتوبر میں ایک عظیم الشان پروقار عزم نو کنونشن کاانعقاد ہوگا حافظ حبیب اللّٰہ

0 131

خانوزئی (نامہ نگار)جمعیت طلباء اسلام ضلع پشین کے صدر حافظ حبیب اللّٰہ صاحب ، جنرل سیکرٹری محی الدین ، فضل الرحمٰن رحمانی صاحب اوردیگر نے تحصیلوں کے نمائندہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعیت طلباء اسلام ضلع پشین میں ایک بھرپور قوت ہےاس قوت کا مظاہرہ کرنے کیلئے ہمیں ایک عظیم الشان پروگرام ضلع کے سطح کرنا چاہیے تو ساتھی پروگرام کیلئے پر عزم رہے 21 اکتوبر 2021 کو عزم نو کنونشن کے نام سے پروقار تقریب ہوگا جسمیں جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی صوبائی اور جے یو آئی کے زمہداران شرکت کرینگے تمام تحصیلوں کے زمہداران بھرپور کوشش کرکے پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کریں
انہوں نے کہا کہ
کوئٹہ پولیس کی جانب سے نہتے طلباء پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں قابل افسوس ہیں۔
جمعیت طلباء اسلام ضلع پشین کےپاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل ٹیسٹ میں بے ظابطگیوں کے خلاف طلباء پرامن احتجاج کررہے تھے جنہیں تشددکا نشانہ بنایا گیا ۔
حکومت اور پولیس نے معاملے کو تشدد کی طرف لے جانے کی کوشش کی تو شدید ترین مذمت کا سامنا ھوگا.
انہوں نے کہا کہ فی الفور گرفتار طلباء کو رہا کرکے طلباء کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے ۔
اگر یہی تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو جمعیت طلباء اسلام کے کارکنان سخت احتجاج پر مجبور ہونگے اور پھر حالات کی زمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی
مزید کہا کہ بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب فاروق بازئی صاحب اور اسکے پورے ٹیم کو پشین کے طلباء کیلئے بس کی منظوری پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مزید ان سے اچھے توقعات رکھتے ہیں کہ ہمارے مستقبل کے معماران کو بے سہارا نہ چھوڑے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.