مکران کے چمکتا ستارہ منفرد شخصیت کے مالک میر فداحکیم رند

0 237

وہ آئنے کو بھی حیرت میں ڈال دیتا ہے
کسی کسی کو خدا یہ کمال دیتا ہے
الفت و مروت، متانت و زہانت کے پیکر، خوش الہان، خوش لباس، خوش مزاج، خوش اخلاق، شائستہ و شگفتہ انداز سخن، کلام میں فصاحت، زبان میں مٹھاس، لہجہ پرکیف، الفاظ پر شگوفہ، باکمال، با ہنر، تعلیم و تدریس سے وابستہ سیاسی، سماجی و فلاحی بہبود، معاشرتی اصلاح و تعمیر کیلئے مال و من ایثار کرنے والی خودار شخصیت محترم میر فداحکیم رند کی انفرادیت پر آج کی تحریر مزین کرنے کی اجازت چاہتا ہوں۔ آپ کا تعلق مکران ڈویژن سے ہے جس نے مجھے بھی زندگی کا ایک قلیل لیکن بہترین لمحہ بیتانے کا موقع ملا۔ میں زندگی میں بہت کم لوگوں سے متاثر ہوا لیکن جو شخصیات مجھ پر نفساتی طور اثر انداز ہوئیں ان میں سے آپ کا بھی شمار ہوتا ہے۔ جناب میر فداحکیم رند کی باکمال شخصیت کو الفاظ کے بندھن میں پرونا میری تحریری صلاحیت سے ممکن نہیں اسلئے کے احساس کو الفاظ کے زریعے منعکس نہیں کیا جاسکتا لیکن بندہ چند ایک اوصاف کا احاطہ کرنے کی سعی کرتا ہے۔ بطور سماجی ورکر آپ جس طرح ایک نصیحت کرتے ہیں وہ باتیں دل پر اثرا کرتی ہیں اور آپ کے قول کا متاثرکن ہونا آپکے فعل کی ریاضت کا شاخسانہ ہے۔ تو آپکی شخصیت میں مصومیت، نزاکت، للچاہٹ، ہچکچاہٹ اور فطری مسکراہٹ امڈ امڈ کر آتی ہے۔ بطور سماجی کارکن آپ کی رفاحی و فلاحی، ہمت افزإ، و عزت افزإ، دیانتدارانہ و ایماندارانہ، ہمدردانہ و عقلمندانہ، دور رس بصیرت قابل داد و تحسین ہے۔ بطور سیاسی کارکن آپ کا تبصرہ، تجزیہ، علمی دلائل، نکتہ نگاہ اور گفت و شنید نہ صرف جامع بلکہ سیر حاصل ہوا کرتی ہے۔ بطور ادیب آپ کا زوق، رنجیدہ و سنجیدہ، طنزیہ و مزاحیہ، اصلاحی و تعمیری، بامقصد و منشإ، لطیف و باریک اور سخن دل نواز ہے۔ بطور محقیق آپ مدلل، منطقی، ٹھوس، جامع اور تحقیقی قواعد و ضوابط سے روشناس علمی نعمت سے فیضیاب ہیں۔ آپ نے ہمیشہ زندگی میں اپنی مخلصانہ خدمات پیش کی آپ جیسے چمکتے دھمکتے ستاروں پر جب معاشرے کی بے حس گرد بسیرا کرتی ہے تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ آپ کی صلاحیتوں کا ادراک نہ کرنا آپکی نہیں بلکہ اس معاشرے کی بدنصیبی ہے۔ آپ نے اس مٹی کی پہچان، تعلیمی آن، تہذیبی شان، تعمیری جان، ابرو و مان کیلئے جو جدوجہد کی ہے ناقابل احاطہ ہے۔ کسی کو توفیق ہو نہ ہو میں بطور آپ کا قوم آپ جیسے عظیم شخصیت کو دل کی اتہہ گہرایوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آپ کی شخصیت اور کردار ہمارے لئے مشل راہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ آپ کی علاقائی سماجی کام اور کاوشوں کا صلہ آپکو نصیب ہو اور ہم پر آپ کا علمی سایہ ہمیشہ قائم رہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.