مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک حملہ آور سمیت چارہلاک

0 356

مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک حملہ آور سمیت چارہلاک

بیروت(ویب ڈیسک)لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل شاپ کو لوٹنے کی کوشش کی،مالکان کی جانب سے مزاحمت پر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔لبانی نشریاتی ادارے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد موبائل شاپ میں لوٹ مار کے

 

لئے داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی، مالک کی جانب سے مزاحمت اور تبادلہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مسلح شخص، دکان کا مالک اور اس کے 2 دوست موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسلح شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.