عمران خان غلط فہمی میں مبتلا ہیں ،مائنس کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں،وفاقی وزیر شیری رحمان

1 238

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے لکھا کہ قوم آخری گیند کی طرح آج آخری جلسے کیلئے تیار رہے، عمران بچاو تحریک کے مقاصد میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی آج اگلے مرحلے کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شیری رحمان لکھتی ہیں کہ عمران بچاو تحریک کے پہلے مرحلے میں سیاسی

 

مخالفین کے ساتھ ساتھ اداروں اور عدلیہ کے خلاف بدزبانی کی گئی اور سرے عام دھمکیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ البتہ ان کی طرز سیاست اور بیانات کے ذمہ دار وہ خود ہیں کوئی اور نہیں، ان کو لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہوتا تو عمران بچاو تحریک کے جلسے منسوخ کر کے سیلاب متاثر لوگوں کی مدد کرتے۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ایک طرف ملک ڈوبا ہوا دوسری طرف ایک شخص اپنی سیاست بچانے کے لئے جلسے کر رہا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع دے دی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.