علی امین گنڈا پور کہاں ہیں، تازہ ترین اطلاع سامنے آ گئی

0 434

علی امین گنڈاپورکہا غائب ہیں؟پتہ چل گیا

 

وزیراعلیٰ کے پی سے ساتھ گھنٹے بعد رابطہ بحال،علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ گئے . خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ساتھ گھنٹے بعد رابطہ بحال ہوگیا، کے پی کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صبح سویرے پشاور میں وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہعلی امین گنڈاپور رات دیر گئے اسلام آباد سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔فیصل امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں نے ایکس پر علی امین گنڈاپور کے واپس پشاور پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

 

کے پی کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے کہا ہے کہ انکا اپنے بھائی کیساتھ رابطہ ہوگیا ہے اور ساتھ گھنٹے بعد انکا موبائل آن ہو چکا ہے۔اس سے قبل کافی گھنٹوں تک وزیراعلیٰ کی گمشدگی معمہ بنی رہی، مختلف چہ مگوئیاں گردش کرتی رہیں، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے بیانات بھی سامنے آئے۔بیرسٹر سیف نے بھی انکی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن صاحبزادہ حامد رضا نے انکی گرفتاری کی تردید کی تھی۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جلسے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

عدالت نے حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنادی

 

مکمل تفصیل

علی امین گنڈاپور منگل کی صبح علی الصبح اسلام آباد سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئے۔ذمہ دار ذرائع نے بتایاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ پیر کی سہ پہر سے منظر عام سے غائب تھے۔ اس دوران ان کے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تاہم سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے علی امین کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ محفوظ ہیں۔

ملازمین کی موجیں لگ گئیں، اب ہفتے میں 3 چھٹیاں ہونگی

بعد مین اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین سے رابطہ ختم ہو گیا ہے اور وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی کے لئے ان کے ساتھ موجود عملے سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا، سب، فون بند ہیں۔ عمر ایوب نے انکشاف کیا تھا کہ علی امین کو اسلام آباد میں “اسٹیبلشمنٹ” نے چائے کے کپ پر بلایا تھا،

 

وہ اب تک واپس نہین آئے نہ ان سے رابطہ ہو رہا ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج ہے، مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اب منگل کی صبح ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد سے واپس پشاور روانہ کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ سے بھی چوری ہوگئی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.