کوئٹہ سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سی پیک سے متعلق ہونے والے معاہدوں کو
کوئٹہ سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سی پیک سے متعلق ہونے والے معاہدوں کو ایوان کی پراپرٹی بنانے کے لئے ایوان سے منظور ہونے والی قرار داد پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ لوگوں کو پابند کیا جائے ۔ وہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ نواب اسمبلی رئیسانی کا کہنا تھا کہ چھ ماہ قبل انہوں نے ایوان میں قرار داد پیش کی تھی کہ سی پیک سے متعلق ہونے والے معاہدوں کو ایوان کی پراپرٹی بناتے ہوئے ایوان کو ان پر اعتماد میں لیا جائے لیکن اسے ایوان کی پراپرٹی نہیں بنایاگیا جس پر میں احتجاج کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی قرار ادادوں کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر اسے ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک کا مسئلہ ایک اہم نوعیت کا مسئلہ ہے لہٰذا سی پیک سے متعلق ہونے والے معاہدوں کو ایوان کی پراپرٹی بنایا جائے اور وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ لوگوں کو پابند کیا جائے کہ وہ ایوان سے منظورہونے والی قرار دادو ں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔ انہوںنے گلگت بلتستان سے آنے والے اراکین اسمبلی کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے معاملے پر گلگت بلتستان کے لوگ بھی پریشان ہیں۔
[…] (آن لائن )سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے […]