کو ئٹہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں گورنمنٹ سائنس کالج میں پشتون ایس ایف کی جانب سے نئے آنے والے طلبا کیلئے
کو ئٹہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں گورنمنٹ سائنس کالج میں پشتون ایس ایف کی جانب سے نئے آنے والے طلبا کیلئے کامیاب تقریب کے انعقاد پر سائنس کالج یونٹ کے سینئراراکین کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں گورنمنٹ سائنس کالج میں پشتون ایس ایف کی جانب سے نئے آنے والے طلبا کیلئے کامیاب تقریب کے انعقاد پر سائنس کالج یونٹ کے سینیئر اراکین کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا اور مبارکباد پیش کی۔ بیان میں اس بات کی امید ظاہر کی گئی کہ تنظیم کو فعال رکھنے کیلئے کارکن آئیندہ بھی اپنی محنت سے ایسے تقاریب بھرپور انداز سے منانے کی کاوشیں کرتے رہیں گے۔ جبکہ طلبا و طالبات میں فکری اور شعوری لحاظ سے قوم کے مستقبل اور معاشرے کی ترقی کے فروغ کیلئے ہر ممکن حد تک ایسے تقاریب کا تواتر سے اہتمام کیا جائے گا۔ تقریب سے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزر اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، اے این پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری صاحب جان لالا، مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی، ایڈووکیٹ ارباب غلام، ضلعی صدر جمال الدین رشتیا، پشتون ایس ایف کے صوبائی ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے خطاب کیا۔ تقریب کے بعد اصغر خان اچکزئی اور عالمگیر مندوخیل نے کالج کا دورہ کیا جس میں پرنسپل سائنس کالج سے طلبا اور کالج کے مسائل پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اے این پی کے صوبائی صدر کی جانب سے کالج کیلئے ٹیوب ویل اور کانفرنس ہال کیلئے فرنیچر کی فراہمی کا اعلان کیا۔