پنجاب اور کے پی، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

0 132

لاہور/ پشاور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ حکومتی اقدامات تاحال اس حوالے سے زیادہ کارگر و مئو ثر ثابت نہیں ہورہے ہیں، ایک رپو رٹ کے مطا بق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 204 نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا ہے، رواں برس ڈینگی سے دس افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 140 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جب کہ اٹک و جہلم سے دو دو اور نارووال و اوکاڑہ سے ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا سے چار، بھکر سے دو اور بہاولپور سے بھی دو نئے مریضوں کا اسپتالوں میں اندراج کیا گیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق فیصل آباد سے چار، ٹوبہ ٹیک سنگھ و سرگودھا سے ایک ایک، گوجرانولہ سے دو، حافظ آباد سے تین، سیالکوٹ سے تین، منڈی بہاالدین سے پانچ اور میانوالی سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.