کانگو ، دریا میں کشتی الٹنے سے 51سے زائد افراد ہلاک،70لاپتہ

0 115

کنشاسا (ویب ڈیسک)کانگو میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں51سے زائد افراد ہلاک اور 70 لاپتا ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمال مغربی صوبے مونگالا کے گورنر کے ترجمان نیسٹر مگباڈو نے کہا کہ دریا میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں ڈوبنے والے 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ اب بھی 70 افراد لاپتا ہیں اور 39 افراد کو بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کشتی میں سوار مزید مسافروں کا پتہ نہیں چلا اور ہم نے کشتی میں گنجائش کی بنیاد پر لاپتہ افراد کا تخمینہ لگایا ہے

۔نیسٹر مگباڈو نے کہا کہ حادثہ رات کے وقت خراب موسم میں کشتی میں ممکنہ طور پر حد سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔مگباڈو نے کہا کہ منگالا حکام نے ڈی آر سی کے دارالحکومت کنشاسا میں حکام کو کشتی ڈوبنے کے فوری بعد آگاہ کیا لیکن ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں مزید معلومات کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کی تلاش اور انہیں بچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہی مزید زندہ بچ جانے والوں کے حوالے سے امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔صوبائی حکام نے آج (پیر سے) تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

۔کشتی کے حادثات وسیع معدنیات سے مالا مال ملک کانگو میں اکثر پیش آتے رہتے ہیں کیونکہ اکثر کشتیاں اور جہازوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہوتے ہیں اور اکثر مسافر لائف جیکٹس نہیں پہنتے۔رواں سال فروری میں700 مسافروں کو لے جانے والا ایک جہاز ڈوبنے سے کم از کم 60 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔اس سے قبل جنوری میں کیو جھیل میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے سے بچوں اور خواتین سمیت کم از کم تین افراد ڈوب گئے تھے۔جولائی 2010 میں مغربی صوبے بانڈنڈو میں کشتی الٹنے سے 135 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.