پاکستان اور مدارس کو مٹانے والے عناصر خود مٹ جائیں گے، حاجی محمد شاہ لالا

0 162

کوئٹہ ( پ ر )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ حلقہ کاکڑ کالونی اچکزئی کالونی کوئٹہ مجلس عاملہ کا اجلاس زیرصدارت کاکڑ کالونی و اچکزئی کالونی کے ا امیر حاجی محمد شاہ لالا منعقد ہوا اجلاس سے یونٹ کے امیر حاجی محمد شاہ لالا صاحب ودیگر اراکین مجلس عاملہ مولاناعبدالصمد جنرل سیکٹری مفتی محمداسماعیل قاری عبدالرحمن مولانا عزیزاللہ مولانا عبدالمتین مولانا محمد ھاشم مولانا عتیق الرحمن حافظ محمدھاشم مولانا ولی محمد مولوی محمد غوث قاری

محمدقسیم حاجی عطاءاللہ حمیداللہ بخت اللہ مولوی زبیراحمد قاری ظھوراحمد نے کہا کہ پاکستان اور مدارس کو مٹانے والے عناصر خود مٹ جائیں گے لیکن پاکستان اور مدارس ختم نہ کرسکتے ہیں پاکستان میں مدارس اسلام کے نرسریاں ہیں مدارس پاکستان کی بقا اور اسلام کے مضبوط چاونیاں ہیں اور مملکت خدا داد پاکستان کی پاسبان ہیں انہوں نے کہا کہ مدارس کے علماء کرام قوم کے بچوں کو اچھی مستقبل دے رہے ہیں اور قرآنی علوم سے روشناس کروایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک قیامت تک پڑھنے والے عظیم الشان کتاب ہے قرآن پاک دوجہا نوں کی کامیابی کی ضامن

کتاب ہے آخرت میں قرآن پاک سے پڑھ کر کوئی سفارش کرنے والے نہیں ہوگا امت مسلمہ قرآن پاک وسنت رسول اللہ علیہ و سلم کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اور سنت رسول اللہ علیہ و سلم سے روگردانی کی باعث آج امت مسلمہ مختلف مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ علماء اکرام اور دینی مدارس کے لازوال قربانیاں اور خدمات ہیں آخر میں پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اورپسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے اور پاکستان اور اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.