عبدالقدیرخان نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں آرمی چیف

0 132

عبدالقدیرخان نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں ، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر

عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم ان سے بہت پیار کرتی ہے کیوں کہ انہوں نے ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ، انہوں نے ہمیں ایک جارحیت والے بڑے ایٹمی پڑوسی کے خلاف تحفظ فراہم کیا ہے ، پاکستانی عوام کے لیے وہ ایک قومی ہیرو ہیں ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کی وصیت کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا

۔صدر پاکستان عارف علوی نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ذاتی طور پر 1982 سے جانتا تھا ، ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ، قوم ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی ۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این اسی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا ، اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.