ورلڈپاسبان ختم نبوت نے جشن ولادتِ خاتم الانبیاء ؐبھرپوراندازسے منایا
لاہور (ویب ڈیسک)ورلڈپاسبان ختم نبوت نے 12ربیع الاوّل جشن ولادت خاتم الانبیاء ؐ انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ بھرپوراندازسے منایا۔آزادکشمیر،گلگت وبلدستان سمیت پاکستان بھرمیں ہونیوالے ولادت مصطفی ؐکے پروگرامزمیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورفتنہ قادیانیت کے رد کیلئے تجدیدعہدکیاگیا۔ہیڈآفس پاک سول سوسائٹی با المقابل اخبارمارکیٹ میں ولادتِ خاتم الانبیاء ؐ کانفرنس چیئرمین سول سوسائٹی ایم ریاض چوہدری کی صدارت میں منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قائدورلڈپاسبان ختم نبوت علامہ محمدممتازاعوان،مولانامحمدحنیف حقانی،محمدشکیل بھٹی،قاری محمدعظیم جان،پیرعامرشاہ زنجانی،علامہ مبارک علی یوسفی،حافظ سلمان صدیقی
،حافظ افتخاراحمدفخر،ثقلین چوہدری،خالدپہلوان،زین العابدین اورحافظ یعقوب شاہ نے کہاہے کہ 12ربیع الاوّل تاریخ انسانیت کاوہ فقیدالمثال،روشن ترین دن ہے کہ جس دن نبی آخرالزماں ؐ دنیامیں تشریف لائے اورآقاؐ کی تشریف آوری کے بعدنبوت ورسالتؐ کادروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بندہوگیااوراس طرح نبوت ورسالت کی بھی تکمیل ہوئی کہ خاتم النبیین وخاتم المرسلین حضرت محمدکریم ؐ کی ختم نبوت وختم رسالت ؐ کے بعدقیامت توبرپاہوسکتی ہے لیکن کوئی نیانبی یانیارسول پیدانہیں ہوسکتا۔خاتم الابنیاء ؐ حضرۃ محمدرسول اللہ ؐ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی،آخری رسول وآخری پیغمبرہیں اللہ تعالیٰ نے حضرۃمحمدکریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تخت ختم نبوت پربیٹھاکراورآپ ؐ کے سرِاقدس پرتاج ختم نبوت سجاکر نبوت ورسالت کی تکمیل کردی اوراسکے بعدنبوت ورسالت کاباب ہمیشہ کیلئے بندکردیا۔