صوبہ بلوچستان کی آب وہوا زیتون کی کاشت کیلئے بہت مفید ہے، انعام الحق

0 171

کوئٹہ (خ ن)محکمہ زراعت ریسرچ میں گزشتہ روز زیتون کلچر کے حوالے سے فوڈ ٹیکنالوجی کی آگاہی کے بارے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔جس میں صوبہ کے زرعی ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اٹلی سے آئے ہوئے زرعی ماہرین نےفوڈ ٹیکنالوجی کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیقی ادارہ انعام الحق صاحب نے تمام شرکاءسیمینار کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے اٹالین گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اٹلی سےاپنی ٹیم مارکومارکیٹی کی سربراہی میں بھیج کر ہمارے زرعی ماہرین کو مفید اور اہم مشوروں سے آگاہ کیا۔انہوں نے زیتون فوڈ ٹیکنالوجی کی پالیسی کے بارے میں اپنی قیمتی معلومات فراہم کیں۔انہوں نے کہا

کہ صوبہ بلوچستان کی آب وہوا زیتون کی کاشت کیلئے بہت مفید ہے۔صوبہ میں زیتون کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ہم نے زیتون کی کاشت کو مزید فروغ دیکرکاشتکار اور زمینداروں کومزید ترقی دینی ہے تاکہ وہ اس سے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کر سکیں۔زیتون فوڈ ٹیکنالوجی سیمینار کے موقع پر صوبہ کے زرعی ماہرین نے شرکت کر کے اٹالین ماہرین کے تجربات کو سراہا ہے اور ان سے مفید مشورے حاصل کیئے ہیں تاکہ وہ زمینداروں میں آگاہی فراہم کر سکیں۔اس موقع پر اٹالین وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے آئے ہوئے کمیونٹی ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے عمران انعام،عباداللہ ایمن اور مانیکا نے بھی شرکت کی۔زرعی تحقیق ادارہ کے زرعی ماہرین نے کئی سوالات بھی کئے اور اٹالین زرعی سائنسدانوں نے انکے سوالات کے جوابات بھی بڑی تفصیل کے ساتھ دئیے۔آخر میں زیتون کے پروسیسنگ یونٹ کا باقاعدہ طور پر افتتاح بھی کیاگیا۔یہ پروسیسنگ یونٹ پورے پاکستان میں صرف دو ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.