سہولت دینے کے بجائے مالکان مزدوروں کو دھمکیاں دینے لگے ہیں،مظاہرین
حب:(شاہدسنیاں)شیخ ٹیوب ملز ہائیٹ کمپنی کے ورکرز نے رپورٹرز پریس کلب حب کے سامنے سراپا احتجاج بن گئے مظاہرین نے پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے مظاہرین میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنمائ ابوبکر بگٹی،محمد یونس،ملک شبیر احمد،سردار علی بگٹی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 60 ورکرز 14 سے 15 سالوں سے شیخ ٹیوب ملز ہائیٹ حب میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جنہیں کمپنی کی طرف سے کسی بھی قسم
کی کوئی سہولت نہیں دی جارہی ہے جسکی وجہ سے حب لیبر کورٹ کراچی NIRC اسلام آباد اور کوئٹہ میں کیس زیر سماعت ہے کراچی NIRC بینچ نے ایک آرڈر جاری کیا جس میں واضع لکھا ہے کہ کمپنی کے کسی بھی ورکر کو اپنی جگہ سے نہیں ہٹاو گے اور نا ہی کمپنی کسی کو کام سے فارغ کرے گا نہ کسی ورکر کو ٹرانسفر کرنے کا حق رکھ سکتی ہے ا±نہوں نے مزید کہا کہ کورٹ کے آرڈر کے باوجود پانچ ورکرز کا گیٹ بند کیا گیا کمپنی مالک شفقت رشید کے ہمراہ کچھ بندے
8 اکتوبر 2022 تقریباً شام 4 بجے کمپنی آئے اور ورکرز کو دھمکیاں دی کمپنی مالکان اور کچھ دیگر گنڈے کمپنی مالکان کے ساتھ ملکر ورکرز کو دھمکیاں دی اور گالی گلوچ بھی کیا آخر میں ا±نہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی بلوچستان،چیف جسٹس سمیت دیگر متعلقہ حکام کے اعلی افسران سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ایک سوال کے جواب میں ا±ن کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو مجبور کمپنی کے سامنے پر±امن احتجاجی کیمپ قائم کردیا جائے گا دوران کیمپ میں اگر کسی بھی مزدور کو کچھ ہوا تو ا±س کی تمام تر ذمہ داری مذکورہ کمپنی انتظامیہ پر عائد ہوگی.