سبی کے قدیم تجارتی مرکز چاکر روڈ پر قائم یوٹیلیٹی برانچ پر تعینات عملے نے اسٹور کو ذاتی جاگیر بنالیا

0 342

سبی (علی نواز ابڑو) سبی کے قدیم تجارتی مرکز چاکر روڈ پر قائم یوٹیلیٹی برانچ پر تعینات عملے نے اسٹور کو ذاتی جاگیر بنالیا عوام پر یوٹیلیٹی اسٹور کے مین گیٹ کے دروازے کو بند کرکے من پسند افراد کو نوازا جانے لگا حکام بالا نے خاموشی اختیار کرکے کبوتر کی طرح آنکھیں بند لی عوامی حلقوں کی جانب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سبی شہر کے مین تجارتی مرکز چاکر روڈ پر واقع یوٹیلیٹی اسٹور پر تعینات عملے نے اسٹور کو ذاتی جاگیر بناکر اشیائے صرف دکانداروں کے ایجنٹوں کو دینے لگے سفارشی افراد کو اسٹور کے اندر چھوڑ کر مال غنیمت تقسیم ہونے لگا آٹا گھی چینی ودیگر اشیاء ضروریہ پر سبسڈی کے غرض سے آئے مزدور اور غریب عوام یوٹیلیٹی اسٹورز کا رخ کرتی ہے مگر چاکر روڈ نزد ہرنائی پھاٹک پر واقع یوٹیلیٹی اسٹور پر موجود عملہ جانبداری کا مظاہرہ کرکے عوام کو دھوپ میں گھنٹوں انتظار کرانے کے باوجود خالی ہاتھ مایوس لوٹا رہا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے عوامی حلقوں کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹور کے اعلی حکام سے واضحت طلب کی گئی ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت یوٹیلیٹی اسٹور کے دروازے بند اور مخصوص افراد کو ریلیف دے رہے ہیں کیونکہ سبی شہر میں آٹا گھی چینی ودیگر اشیائے صرف محدود تعداد میں آتا ہے اور اس قلیل تعداد کو منظور نظر افراد میں ریوڑیوں کی طرح بانٹ کر مزدوروں اور غریب افراد کو محروم رکھا جارہا ہے جو باعث افسوس اور قابل مزمت عمل ہے سبی کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی ودیگر اعلی حکام سے میر چاکر روڈ پر واقع یوٹیلیٹی اسٹور کے عوام پر دروازے بند کرنے کا فی الفور نوٹس لینے اور اسٹور پر تعینات عملے کو فی الفور ہٹاکر ایماندار، تجربے کار اور بااخلاق عملے کو تعینات کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب عوام یوٹیلیٹی اسٹور پر موجود سہولیات سے مستفیض ہوسکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.