جے یو آئی کوئٹہ کے زیر اہتمام 13اکتوبر کو عظیم الشان یکجہتی فلسطین ریلی نکالی جائے گی

0 57

کوئٹہ ( ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 13اکتوبر بروزِ جمعہ عظیم الشان یکجہتی فلسطین ریلی نکالی جائے گی ۔جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اور عوام الناس بڑی تعداد میں
شرکت کریں گے ۔جے یو آئی ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کےحکم اور صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کی ہدایت پر ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام 13 اکتوبر بروز جمعہ ظہر 3بجے ضلعی دفتر سے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی جناح روڈ سے نکالی جائے گی اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان نے اسرائیل کیخلاف مجاہدین فلسطین کی بھر پور جہادی کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور بدترین مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، اسرائیل عرب دنیا کےلیے ایک ناجائز قابض ریاست ہے جس نے ایک عرصہ سے فلسطینیوں پر ظلم وستم کا پہاڑ توڑ رکھا ہے اور قبلہ اول پر غاضبانہ قبضہ جما رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا اپنے جائز حق لیے فلسطینیوں کی حالیہ کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کی کامیابی و قبلہ اول کی آزادی کےلیے دعاگو ہیں ۔ فلسطین کی حمایت جمعیت علماء اسلام کے منشور کا حصہ ہے ایک ایک کارکن کی ہمدردیاں فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا تمام اسلامی ممالک کو اس نازک موقعہ پر فلسطینی مجاہدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے اور قبلہ اول کی آزادی وفلسطینی مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں ان کا بھر پور ساتھ دینا چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں و اقوام متحدہ کو اسرائیل کی فلسطینیوں کیخلاف ایک عرصہ سے جاری ظلم کیخلاف نوٹس لینا چاہیے اور عرب اسلامی ممالک کیخلاف جاری سازشوں کو بند کرانا اورفلسطینی مسلمانوں کے حقوق غضب کرنے اور ان کے خلاف حملوں کو بندکرانے کے لیے اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا دنیا دیکھ لے امریکہ نے مسلم دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہ ظالم کے ساتھ ہے مظلوموں کی نہیں کبھی مدد کی اور نہیں حمایت کی ، یورپی یونین اور مریکہ نے اسرائیل کی حمایت کرکے ثابت کردیا کہ وہ مسلمانوں اورمظلوموں کے خلاف کھڑے ہیں، مسلم حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے قرآن کا فیصلہ درست ہے کفار تمھارے دوست نہیں ہوسکتے اسلامی مملکتوں کو صف بندی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو اسرائیل پاکستان کو بھی اپنے کٹھ پُتلی کے ذریعے فتح کرنا چاہتا تھا ، مگر جمعیت کی تحریک آزادی نے انہیں ملیامیٹ کرکے رکھ دیا ۔ جے یوآئی ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ12 اکتوبربروز جمعرات جمعیت ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام فحاشی وعریانی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کیسکو حکام کے ناروا سلوک کے خلاف مظاہرہ بھی 12 کی بجائے 13 اکتوبر بروز جمعہ منعقد ہوگا ۔جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور عوام الناس سے ریلی اور احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے
جمعیت ضلع کوئٹہ کےماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ اپنے اپنے یونٹوں سے جلوسوں کی شکل میں احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.