سردار بہادر خان یونیورسٹی کے فیسوں میں اضافے کا حالیہ نوٹیفکیشن فوری منسوخ کیا جائے،میرعزیزمری

0 67

کوٸٹہ (پ۔ ر ) بلوچ سیاسی سماجی رہنما میرعزیزمری نے کہا ہے کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں ہر سال فیسوں میں اضافہ باعث تشویش ہے انہوں نے 2021 میں طلبات کی فیس 10 ہزار اور 2022 میں 18 ہزار کیا گیا اب پھر 2023 میں 33 ہزار کیا گیا جب طلبات نے احتجاج کیا تو ان پر تشدد کیا گیا جو قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے کہا بلوچستان میں طلبات پر تعلیمی دروازے بند کیے جا رہے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سردار بہادر خان یونیورسٹی کے فیسوں میں اضافے کا حالیہ نوٹیفکیشن فوری منسوخ کیا جاٸے۔

تیل اور گھی کی قیمت میں بڑی کمی، بڑی خوشخبری

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.