پیٹرول 38 روپے سستاہوگا

2 1,266

 

مارکیٹ میں پٹرول سستاہوگیا

پیٹرول 38 روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان
عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

 

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی اور اچھی خبر

دوسری جانب روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کرے گی۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔

 

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 0.53 سینٹ کمی کے بعد 85.85 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جبکہ برطانوی خام تیل برینٹ کروڈآئل کی قیمت 0.54 سینٹ کم ہوکر 87.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین جنگ کے باعث گزشتہ تین روز کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

عوام کیلئے ہردن خوشخبری ،ڈالر مزید سستا

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل فلسطین کشیدگی میں اضافے کے باعث ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کے ساتھ ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی یا اضافے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

 

تیل اور گھی کی قیمت میں بڑی کمی، بڑی خوشخبری

You might also like
2 Comments
  1. […] مارکیٹ میں پٹرول سستاہوگیا […]

  2. […] عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول 38 روپے سستاہوگا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.