چوروں اور ٹھگوں کی حکومت کو دھمکانے کی اوقات نہیں،شہباز گل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ چوروں اور ٹھگوں کی حکومت کو دھمکانے کی اوقات نہیں، شہباز شریف سمیت کرپٹ اشرافیہ کو رسیدیں دینا ہی پڑیں گی، مریم اورنگزیب کو شہباز شریف کی صحت پر سیاست کا ٹاسک دیا گیا،
اب صبح شام ان کی صحت کے حوالے سے جھوٹ گھڑے جائیں گے۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اس سے قبل میاں مفرور کیلئے بھی موصوفہ نے بہترین جھوٹ گھڑے، خرابی صحت کا بہانا کر کے میاں صاحب فرار ہوئے، ملک لوٹنے والے پہلی بار احتساب کے کٹہرے میں ہیں،
یہ اور ان کے درباری خود کو قانون سے بالاتر سمجھ بیٹھے تھے، عمران خان نے یاد دلایا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔انہو ںنے مزید کہا کہ کچھ دن پہلے تک جو انقلاب برپا کر رہے تھے آج بیماری کے پیچھے چھپ رہے ہیں، چوروں اور ٹھگوں کی حکومت کو دھمکانے کی اوقات نہیں، شہباز شریف سمیت کرپٹ اشرافیہ کو رسیدیں دینا ہی پڑیں گی