گندم ، چینی قیمتیں اضافہ کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردی

0 168

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار شہری محمد زمان کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، درخواست میں عدالت گندم اور چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دینے اورقیمتوں میں اضافے کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا

کہ ماضی کے مقابلے میں گنے کی پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پاکستان کے چند شہروں میں آٹے کی فی کلو قیمت 70 روپے تک پہنچ گئی ہے، درخواست میں ایف آئی اے، وزارت خوراک، سیکرٹری خوراک پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،عدالت نے کیس کی سماعت آج(بدھ ) تک کیلئے ملتوی کردی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.