آرمی چیف کے حکم پر آئی جی سندھ کے واقعے سے متعلق کی گئی تحقیقات مکمل

1 183

(ویب ڈیسک)
پاکستان رینجرز اور سیکٹر کوارٹر آئی ایس آئی کراچی کے آفیسرز ذمہ دار قرار،کورٹ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا،افسران کے خلاف جی ایچ کیو میں کاروائی عمل میں لی جائے گی۔آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں جس کے بعد ذمہ داروں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،پاکستان رینجرز اور سیکٹر کوارٹر آئی ایس آئی کراچی کے آفیسرز کو ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کے حکم پر آئی جی سندھ کے حوالے سے کی گئی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انکوائری 18 اکتوبر کو کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں کی گئی۔کورٹ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا۔آئی ایس پی آر نےکہا کہ افسران کو ایسی ناپسندید صورتحال سے گریز کرنا چاہئیے تھا ۔ان افسران نے سندھ پولیس کے طرز عمل کو ناکافی او رسست روی کا شکار پایا۔
ضابطہ کی خلاف ورزی پر افسران کے خلاف جی ایچ کیو میں کاروائی عمل میں لی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی کاروائی آرمی چیف کے حکم پر کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔یہ بھی کہا گیا کہ صورتحال کے باعث ریاست کے دو اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کے مبینہ اغواء کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا ،

 شاہد خاقان عباسی کہتے تھے کہ آئی جی سندھ کے گھر کے محاصرے اور اغوا کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان پر عائد ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو اغواء کرکے مقدمہ درج کرنے کا دباؤ ڈالا گیا، آئی جی کے گھر کا محاصرہ کرنے والے دونوں ادارے وفاق کے ماتحت ہیں ، دونوں اداروں کے سربراہان وزیراعظم سے ہدایات لیتے ہیں، آئی جی سندھ تمام واقعے کا مقدمہ درج کرانے سے قاصر ہیں، جس ملک میں اعلیٰ افسران کو اغوا کیا جائے وہاں کون خود کو محفوظ تصور کرسکتا ہے ، دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے اس سارے معاملے میں خاموشی اختیار کیے رکھی تاہم آرمی چیف نے نوٹس لیا جس کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] webdisk webdisk On Jan 15, 2021 0 0 Share راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.