سیمی فائنل کیلیے سپرپاورز نے آستینیں چڑھالیں

0 165

لاہور(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل کیلیے سپر پاورز نے آستینیں چڑھالیں لہٰذا ابوظبی میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ون میں سرفہرست انگلینڈ نے ابتدائی چاروں میچ جیت کر آخر میں جنوبی افریقہ سے مات کھائی،دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگلے چاروں مقابلوں میں بھارت سمیت تمام حریفوں کو زیر کرتے ہوئے گروپ ٹو میں بطور رنرز اپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی، فیصلہ کن معرکے تک رسائی کیلیے دونوں سپر پاورز نے آستانیں چڑھالیں اور بدھ کو ابوظبی میں مقابلہ ہوگا۔

گزشتہ 2آئی سی سی میگا ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں انگلش ٹیم نیوزی لینڈ پر بھاری ثابت ہوئی ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی، 50 اوورز کے سنسنی خیز فیصلہ کن معرکے میں بھی کیویز بدقسمت ثابت ہوئے،اب ایک بار پھر فیورٹس کے مقابل ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.