وزیر اعظم عمران خان نے بے شرمی سے خود اور وزراءکو ماسٹر ،مدر این آر او دیا ہے ،احسن اقبال
وزیر اعظم عمران خان نے بے شرمی سے خود اور وزراءکو ماسٹر ،مدر این آر او دیا ہے ،احسن اقبال
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بے شرمی سے خود اور وزراءکو ماسٹر ،مدر این آر او دیا ہے ،تمام شعبوں میں کرپشن کرنے والے وزراءسے مستقبل میں کوئی سوال نہیں کر سکے گا،نیب قانون میں ترمیم پر اپوزیشن ڈٹ کر مخالفت کریگی،چیئرمین نیب کہتا ساڑھے 8 سو ارب روپے کمائے ، وزارت خزانہ کہتا ہے ساڑھے 6 ارب جمع کرائے،باقی کے پیسے کہاں گئے؟،نیب کے
کرپشن کی تحقیقات کون کرے گا؟ ،ڈسکہ رپورٹ کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پھر جھوٹے کیس میں عدالت پیش ہوئے ہیںجبکہ خود یہ حکومت خود کو این آر او دے چکی ہے ،وزیر اعظم کی طرف سےاپنے وزراءاور خود کو ماسٹر این آر او دے دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے اصل کرپشن کیسز میں چھپنے کیلئے خود کو این آر او دے چکی ہے،وزیراعظم کہتا تھا کہ میں اپوزیشن کو این آر او نہیں دونگا،وزیراعظم نے بے شرمی سے خود کو اور اپنے وزراءکو ماسٹر، مدر این آر او دیدیا۔ انہوںنے کہاکہ تمام شعبوں میں کرپشن کرنے والے وزراءسے مستقبل میں کوئی سوال نہیں کر سکے گا
[…] کیا بھارت کسی پاکستانی جاسوس کے لیے کلبھوشن جیسا قانون منظور کرے گا؟، احسن اقبال […]
[…] وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کےمقدمے چلیں گے،احسن اقبال […]