عوامی خدمت کے ذریعے عوام کا دل جیتا جائے،محمد طاہر رائے
کوئٹہ(ویب ڈیسک ) آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلال شجاعت نے ایس پی سریاب ڈویژن اخلا ق اللہ تارڑ کو ا ن کی شاندار کارکردگی پر تعریفی سند عطا کی۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ڈاکٹر امیر الدین مری کے اندھے قتل کا سراغ لگایا اور ایک دن کے اندر قاتل کو گرفتار کیا۔ پولیس کے ان اقدامات پر میڈیکل برادری نے اطمینا ن کا اظہار کیا اور پولیس کی پیشہ ورانہ کار کر دگی کو سراہا۔ عام پبلک نے بھی کوئٹہ پولیس کی شاندار کارکر دگی پر خوشی کا
اظہار کیا ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ تھانہ کلچر کو عوام کی خدمت کر کے تبدیل کیا جائے گا۔ اب لوگوں کی ایف آئی آر فوری درج ہوتی ہے۔ میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا گیا ہے۔ قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور کوئٹہ سے ان گروپوں کا خاتمہ کیا گیاہے۔ ہوائی فائرنگ کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ بلوچستان پولیس کا عہد ہے کہ عوامی خدمت کے ذریعے عوام کا دل جیتا جائے۔ عوام کے ہی تعاون اور معلومات کی بنیاد پر ڈاکووں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریش کئے جائیں گے جس سے صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی جس کی بناءپر بلوچستان کو ایک مکمل پر± امن صوبہ بنایا جائے گا۔اور تمام شعبوں میں ترقی کے مواقع ملیں گے۔
Hi there,
Guest Posts are one of the most powerful backlinks you can get for dailysahafatquetta.com.
Our list contains over 6,500 handpicked websites that accept guest posts, with each site’s SEO metrics and contact details, allowing you to contact them all directly and save thousands on paying overpriced agency fees. You can also sell the list on for a profit!
If you’d like more information, you can reply to this email or visit: https://bit.ly/3Pew9k2
Kind Regards,
Felicity