عمران خان کابینہ کی اکثریت چوروں پر مبنی ہے،یعقوب ناصر
سرداریعقوب_ناصر PML. N کےمرکزی نائب صدر. کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہرنائی بچاؤتحریک کی احتجاجی کیمپ میں آمد اور ہرنائی بچاؤتحریک کی تمام مطالبات کی حمایت اور ان کی آواز وفاقی حکومت تک لیجانے کی مکمل یقین دہانی کرائی.. اور کیمپ کے شرکاء کیلئے دعوتِ طعام کابندوبست بھی کیا
کوئٹہ(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابق سینیٹرسردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کے نام پر3برسوں سے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں لیکن اب عوام باشعور ہوچکے ،پارلیمنٹ کی بجائے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جمہوری اقدار کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے پی ڈی ایم اسلام آباد میں دھرنا دے کر موجودہ سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرے گی ،عمران خان کابینہ کی اکثریت چوروں پر مبنی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار یعقوب ناصر نے کہا کہ عمران خان نے برسراقتدار آکر یہ ڈراما رچھایا کہ میں ریاست مدینہ کی طرز پر ملک میں امن اور گڈ گورننس لاﺅںگا مہنگائی کا خاتمہ ہوگا عوام گھبرائے نہیں انہیں جلد ریلیف دونگا لیکن تین سال گزرنے کے بعد پاکستانی عوام نے عمران خان کا جھوٹ پکڑ لیا انہوں نے قوم سے خطاب میں یہ خوشخبری سنائی کے اربوں روپے عوام کی ریلیف کیلئے رکھے ہیں لیکن دوسری جانب پیٹرولیم اور بجلی کی نرخوں میں اضافہ کرکے آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گئے چینی ،آٹے سمیت روز مرہ اشیاءکی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے اور خودکشیوںکی تعداد میں اضافہ ہورہاہے عمران خان کے وزراءاور ان کے دوستوں نے ملک کو اربوں روپے کا بدعنوانی کرکے نقصان پہنچایا جہانگیر ترین نے 90ارب روپے کا چونا لگایا ایک وزیر نے 16ارب روپے کا چھونا لگایا جبکہ ایک وزیر کو داسو ڈیم کا ٹھیکہ دے کر کھلی چھوٹ دے دی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے صدارتی آرڈننس کے ذریعے مداخلت کا سلسلہ جاری ہے اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہاہے پاک فوج اب اس جھوٹے شخص کو مزید قوم پر مسلط ہونے سے گریز کرے 2018کے انتخابات میں جس طرح دھاندلی کی گئی وہ سب کے سامنے ہیں دھاندلی کے نتیجے میں آنے والے سے یہی توقع ہوسکتی ہے پی ڈی ایم جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بحالی کیلئے جدوجہد کررہی ہے جلد اسلام آباد میں دھرنا دے کر موجودہ کرپٹ، اور سلیکٹیڈ حکمرانوں سے عوام کو چھٹکارا دینگے مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف گزشتہ 3برسوں میں انتقامی کارروائی عوام کے سامنے ہیں ججز کو دباﺅ میں لاکر انہیں سزا دینے کی دھمکیاں دی جس کا ججز نے برملا اظہار بھی کردیا ہے۔ہرنائی کے عوام خدانخواستہ ملک کو توڑنے کا مطالبہ نہیں کررہے بلکہ ان کے مطالبات جائز ہیں وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ وہ خودآکر یا اپنے وزراءکا ٹیم بھیج کر ہرنائی کیمپ کے شرکاءکے جائز مطالبات حل کرکے ان کا احتجاج ختم کرسکتے ہیں لیکن ابھی تو انہیں اپنے اندرونی اختلافات سے فرصت نہیں ہے ۔
[…] آباد(ویب ڈیسک) کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی […]