عبدالکریم نوشیروانی نے خاران جوژان محلہ کے لئے اپنی طرف سے ٹرانسفارمر فراہم کرکے اہل علاقہ کا بجلی بحال کردیا

0 298

خاران(نمائندہ صحافت نیوز/ نصیب ریکی) سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے خاران جوژان محلہ کے لئے اپنی طرف سے ٹرانسفارمر فراہم کرکے اہل علاقہ کا بجلی بحال کردیا علاقہ مکینوں کا میر نوشیروانی سے ٹرانسفارمر فراہمی پر تشکر کا اظہار، جوژان محلہ سے سماجی رہنماؤں مسلم ریکی عمیر سیاپاد، مشتاق احمد سیاپاد،حافظ نصراللہ ودیگر نے سابق صوبائی وزیر خادم خاران میر عبدالکریم نوشیروانی کی جانب سے خاران میں محلہ جوژان کے لئے

نئی ٹرانسفارمر کی فراہمی پر میر عبدالکریم نوشیروانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا محلہ بجلی ٹرانسفارمر باربار خراب ہونے کے باعث ہم ہمیشہ بجلی سے محروم ہوتے تھے جس سے محلہ مکینوں کو پینے کے پانی سمیت دیگر حوالوں سے ہمیں مشکلات کا سامنا رہتا تھا ہم نے سب سے اپنے محلہ ٹرانسفارمر فراہمی کے حوالے سے درخواست کیا تھا مگر کسی نے ہمارے بجلی مسائل پر توجہ نہیں دیا ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں خادم خاران میر عبدالکریم نوشیروانی کو کہ انھوں نے ہمارے محلہ جوژان کے لئے ایک نیا ٹرانسفارمر فراہم کرکے ہمارے بجلی کو بحال کرایا،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.