کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

0 353

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی دو مبینہ دہشتگرد گرفتار اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی نے بدھ کو سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دو مبینہ دہشتگرد عبدالمنان اور سرفراز احمد قلات کے پہاڑی علاقے شوری سے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی غرض سے کوئٹہ آرہے ہیں جس پر کوئٹہ سبی روڈ پر درخشاں ناکے کے قریب ناکہ بندی کر کے مشکوک افراد کی تلاشی کا عمل

شروع کیا گیا اس دوران دو نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر سی ٹی ڈی حکام نے انکا تعقب کر تے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے پانچ ہینڈ گرینڈ ، 1کلو 200گرام سی فور دھماکہ خیز مواد ، دو کلو گرام دھماکہ خیز مواد، چار الیکٹرک ڈیٹو نیٹر، ایک ریموٹ کنٹرول کٹ ، ایک ایلفا فائر سسٹم برآمد کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق دونوں دہشتگرد بی ایل اے کے کمانڈر صدیق قلندرانی عرف خالد شریف کے قریبی ساتھی ہیں دونوں ملزمان قلات کے علاقے شوری کے پہاڑوں سے سیکورٹی فورسز پر حملوں کے لئے

 

کوئٹہ پہنچے تھے ۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمان نے نوید احمد عرف کے ڈی اور صدیق قلندرانی عرف خالد شریف کی ایماءپر خضدار اور گردونواح میں دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ،ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بی ایل اے نے آغا شکیل درانی سمیت خضدار سے تعلق رکھنے والے ریاست کے حامی معتبررین کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.