ایف سی بلوچستان( نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے ضلع سوئی میں یوم اقبال کی مناسبت سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
ایف سی بلوچستان( نارتھ) کی جانب سے یوم اقبال کے موقع پر سوئی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بلوچستان اور سوئی کے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سوئی کینٹ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے سول آفیسرز ،قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ سمیت
نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سووینئرز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ علاقہ عمائدین اور نوجوانوں نے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان زندباد آرمی اور ایف سی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔