پولیو مہم کے دوران کوئٹہ بلاک میں حساس یونین کونسلوں اور علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کیا جائے، سہیل الرحمن بلوچ
کوئٹہ ( خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کوئٹہ بلاک میں حساس یونین کونسلوں اور علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کیا جائے۔ حالیہ واقعے سے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور مہم کے دوران دفعہ 144 نافذ کرکے گاڑیوں کی چیکنگ اور گشت میں اضافے کیا جائے جبکہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں کوئٹہ بلاک میں پولیو مہم کی مجموعی صورتحال اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی کوارڈینیٹر پولیو ایمرجنسی سینٹر سید زاہد شاہ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ ،ایڈیشنل کمشنر نور محمد دمڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خلیل مراد ،پولیس،ایف سی اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے احکام بھی موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس درج نہیں ہوا اس کے باوجود پولیو کا خطرے موجود ہے لہذا آنے والی مہمات میں اسی جذبہ اور محنت سے اپنی ذمہ د اریاں سرانجام دے کر پولیو کا ختم کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں حالیہ واقعات کے بعد سیکورٹی انتظامات کو ازسرنو ترتیب دیکر جامع پلان کے تحت اقدامات کیے جائیں۔گلستان اور قلعہ عبداللہ میں پیش آنے والے مشکلات کو دور کرکے پولیو کی مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ تمام بچوں تک پولیو کے قطرے پہنچائی جاسکے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ،پولیس ،سیاسی و سماجی عمائدین اور علماءکرام مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں۔علماءکرام کی جانب سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کو مزید بہتر اور دوران مہم میں ان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ انکاری اور پولیو قطرے نہ پلانے والے والدین کا قائل کریں جبکہ جعلی نشانات اور گھروں کے تدارک کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایاجائے۔بیماری یا کسی اور وجہ سے قطرے نہ پینے والوں کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم بنائی جائے تاکہ موقع پر بچے کا معائنہ کرکے انہیں حفاظتی قطرے پلائیں۔تھیلسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو بھی پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں تاکہ وہ بھی پولیو سے محفوظ رہیں۔ اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کو حالیہ مہم اور گزشتہ مہمات کی کارکردگی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلا بریفنگ دی گئی۔