جلد ہی امن وامان میں خلل پیدا کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا،سردار یار محمد رند
ڈھاڈر(نامہ نگار)ڈھاڈر حال ہی میں ضلع کچھی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کے بعد عوامی شکایات پر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ امن وامان کے قیام کے حوالے سے ایک میٹنگ طلب کی گءجس میں پولیس لیویز اور انتظامیہ کے درمیان امن وامان برقرار رکھنے اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے امن وامان سے متعلق امور زیر غور لائے گئے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کچھی آغا سمیع اللہ ایس ایس پی محمود احمد نوتیزئی اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی اے سی مچھ عرفان خلجی اے سی بھاگ ظہیر احمد زہری ڈی ایس پی ڈھاڈر بلخ شیر مری ڈی ایس پی مچھ اکرم گشکوری سی آئی اے انچارج کچھی خیر محمد بنگلزئی ایس ایچ او ڈھاڈر نزیر احمد سیال اور دیگر ضلعی آفیسران شریک تھے جس میں ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور جرائم کی روک تھام اور ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اسموقع پر رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے مختلف علاقوں میں ہونے والے بدامنی کے واقعات کے بعد عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے عوام محصور ہو کر رہا گئے ہیں جبکہ چار روز قبل علاقے کی معزز اور روایات پسند قبائلی رہنما سردار محمد خاں بنگلانی کو سرراہ قتل کر دیا گیا جو کہ ایک افسوس ناک عمل ہے جن کے تدراک کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے انھیں بتایا گیا کہ حالات اور واقعات کے تناظر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے اس دوران وارداتوں میں ملوث کئی ملزماں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی مدد سے دیگر مطلوب افراد کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف زاویوں سے کام جاری ہے اور جلد ہی امن وامان میں خلل پیدا کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جایا گا