بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لورالائی میں ناقص خوراک کی فراہمی پر کارروائی

0 221

لورالائی(خخ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لورالائی میں ناقص خوراک کی فراہمی پر کارروائی کے دوران 5 اشیاءخوردونوش کے مراکز پر جرمانے جبکہ 6 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔ بی ایف اے ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم نے لورالائی کے علاقوں سول ہسپتال محلہ اور سپلائی چوک میں قائم ہوٹلوں، جنرل اسٹورز اور سوئیٹس اینڈ بیکرز سمیت متفرق کھانے پینے کے مراکز چیک کیے۔ دوران انسپیکشن 3 جنرل اسٹورز سے مختلف کمپنیوں کی زائد المعیاد کولڈرنکس، پابندی عائد ملک کریم، ممنوعہ مشروبات اور مضر صحت چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز برآمد ہوئے جنہیں ضبط کرکے بعدازاں تلف کردیا گیا۔ بی ایف اے حکام کے مطابق 1 ہوٹل کے صفائی کی خراب صورتحال، آلودہ و جراثیم زدہ برتنوں کے استعمال، کچن ایریا میں گندگی اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا جبکہ 1 بیکری کے بیکنگ یونٹ میں صفائی کے انتظامات غیر تسلی بخش و مکھیوں کی بھرمار، بیکنگ ٹریز زنگ آلود اور اشیاءکی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاءسے مری ہوئی مکھیاں برآمد ہوئیں جس پر یونٹ کے خلاف ایکشن کیا گیا۔ دوران معائنہ متعدد مراکز کے معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے مالکان کو فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.