روس: ہیلی کاپٹر دو حصوں میں ٹوٹ کر تباہ، 5 افراد ہلاک، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

0 9

ماسکو: روس کے داغستان ریجن میں ایک خوفناک ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا، جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جس میں ہیلی کاپٹر کو فضا میں ہی دو حصوں میں ٹوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ملٹری پلانٹ کے ملازمین کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے کی ایک چٹان سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر فضا میں بکھر گیا اور زمین پر جا گرا۔
ویڈیو مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے بہادری سے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کو پہلے پانی میں اتارنے کی کوشش کی، مگر ناکامی پر اس نے دوبارہ زمین پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی۔ تاہم ہیلی کاپٹر کچھ دیر تک ہوا میں گھومتا رہا اور پھر زور دار دھماکے کے ساتھ زمین پر جا گرا۔
رپورٹس کے مطابق، حادثے میں ملٹری پلانٹ کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر، چیف انجینئر اور چیف ڈیزائنر سمیت پانچوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
روسی حکام کے مطابق، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی شواہد میں فنی خرابی کو ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.