حب سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،8کلو اعلیٰ کوالٹی کی افیون برآمد ،دو ملزمان گرفتار

2 222

لسبیلہ(این این آئی)حب سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون 8کلو اعلیٰ کوالٹی کی افیون برآمد دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج ۔پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ اوحب سٹی پولیس تھانہ عبدالقادر شیخ نے خفیہ اطلاع پر حب کے علاقہ ساکران روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد نعیم اور محمد آصف کو گرفتار کرکے انکے کے قبضے سے 8کلو اعلیٰ کوالٹی کی افیون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اس موقع پر ایس ایچ او عبدالقادر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان اندرونی بلوچستان سے منشیات حب اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے ایس ایچ او حب کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہیں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔

You might also like
2 Comments
  1. […] حب شہر کا ہم ساکران کے طرف نکل پڑے کسی وقت ہم حب شہر سے ساکران تقریبا 15 منٹ پہنچ جاتے تھے مگر کئی عرصے سے ساکران روڈ […]

  2. […] اور دیگر نے شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا۔ کہ ہرنائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہرنائی میں کچھ لوگ اسلحہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.