کشمیر میں فاشسٹ ملک بھارت نے کئی دہائیوں سے اپنا ظلم و ستم اور بربریت جاری رکھا ہواہے ، آغا شکیل احمددرانی

0 3

خضدار(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایاجارہاہے ، یہ دن پوری دنیاء میں انسانیت کی قدر، آزادی ، جا ن ومال کی حفاظت کا پیغام لیکر آتا ہے ، تاہم ایک وادی کشمیر کی ہے جس میں ایک فاشسٹ ملک بھارت کئی دھائیوں سے اپنا ظلم و ستم اور بربریت جاری رکھا ہواہے ، جمہوریت کے نام نہاد دعویدار بھارت نے نہ صرف کشمیری عوام کی آذادی سلب کررکھا ہے بلکہ وہاں رواں سال اس ظلم میں مذید شدت لاتے ہوئے کرفیو نافذکررکھا ہے ، جس کی وجہ سے کشمیری نہ اپنے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں نہ راشن خرید سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے بچے پڑھنے جاسکتے ہیں ، انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پوری دنیا ء کے ممالک خصوصاً اقوام متحدہ کو بھی کشمیریوں کی مظلومیت پر نظریں مرکوز کرنا اور ان پر سے کرفیوں کا خاتمہ کرنا چاہیئے، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیریوں کامسئلہ اجا گر ہونا چاہیئے ، اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیئے ، ہمارا کشمیریوں سے کلمہ کارشتہ ہے اور ان سے ہم آخری حد تک اپنا یہ ناطہ جوڑے رکھیں گے ، آج بلوچستان کے عوام سڑکوں پر نکل کرکشمیروں سے اظہار یکجھتی اور اقوم متحدہ سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ بھارت کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے روکے اور وہاں سے کرفیوں کا خاتمہ کیا جائے ، انہوںنے کہاکہ روزِ اوّل سے بھارت جمہوریت کا نام نہاد لبادہ اوڑھ کر پوری دنیاء کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے کہ وہ جمہوریت کے دعویدار اور علمبردار ہے ، حقیقت ا س کے برخلاف ہے بھارت کے اپنے اندر ہی مسلمان مصائب و مشکلات اور اقلیتی ظلم و ستم کے شکار ہیں ، جب کہ کشمیر میں یہ ظلم کھل کر سامنے آرہاہے آج پوری دنیاء کو پتہ ہے کہ بھارت نے کشمیرمیں کرفیو نافذ کرکے وہاں جوستم ڈھارہاہے وہ دنیاء کے سامنے نہیں آسکتا ہے چونکہ بھارت نے آذادی رائے کا گلاگھونٹ دیا ہے اور میڈیا کو وہاں جانے نہیں دے رہاہے ، اور دنیاء کے قوانین کی دھجیاں بکھیر کر بھارت پر ظلم کررہاہے ۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کو فوری طور پر حرکت میں آنا چاہئے ، بھارت کو فوری طور پر کشمیر میں ظلم و ستم سے روکنا چاہیئے اور بے بس و مظلوم کشمیریوں پر کرفیوکے نفاذ کا خاتمہ کرناچا ہیئے انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے عوام کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، کشمیریوں سے ہمارے کلمے کا رشتہ ہے اور یہ رشتہ تادم جاری رہے گا ،بھارت کو پسپائی اختیار کرنا پڑیگا اور انہیں کشمیریوں پر اپنا تسلط اور ظلم کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.