کرپشن کیس ، سپریم کورٹ نے مرکزی ملزم ایاز نیازی سمیت شریک ملزمان کو بری کر دیا ، نیب کی درخواستیں خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں مرکزی ملزم سابق این آئی سی ایل چیئرمین ایاز نیازی ،شریک ملزمان حْر گردیزی، امین قاسم دادا، امیر حسین اور محمد ظہور کو بری کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیلیں خارج کر دیں۔ منگل کو دور ان سماعت عدالت نے کہاکہ نیب کے شواہد اتنے نہیں کہ ملزمان کیخلاف جرم ثابت ہو۔ یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو بری کر دیا تھا، لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا تھا ،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے این آئی سی ایل کرپشن کا ازخودنوٹس لیا تھا ،عدالت نے تحقیقات پہلے ایف آئی اے بعد میں نیب کے حوالے کر دی تھیں