نام نہاد ترقی کے نام پر گوادر کے عوام کو بے دخل کرنے کا عمل ناقابل برداشت ہے، آغا حسن بلوچ

0 213

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گوادر کے بلوچ ہزاروں سالوں سے اپنے آباﺅ اجداد کی سرزمین پر رہائش پذیر ہیں نام نہاد ترقی کے نام پر انہیں اپنے ہی شہر سے بے دخل کرنے کا عمل ناقابل برداشت ہے بی این پی کبھی بھی ترقی و خوشحالی کی مخالف نہیں رہی

لیکن حقیقی ترقی و خوشحالی تب ہو گی جب وہاں کے مقامی بلوچ فرزند جن کی ہزاروں سالوں پر محیط تاریخ ہے بیرونی سامراجوں سے گوادر اور بحر بلوچ کی حفاظت کرتے آ رہے ہیں لیکن اب ایسی پالیسیاں اور روش ناقابل برداشت ہے جس کے ذریعے عوام کو ذہنی کوفت اور احساس محرومی میں اضافہ ہو بلوچ فرزندوں کو اپنے ہی علاقوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے

جو وہاں کے حقیقی وارث ہیں ترقی و خوشحالی بلوچستان کے فرزندوں کیلئے نہیں ناروا پالیسیوں کے ذریعے مزید محرومیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے بی این پی قومی جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہمیشہ بلوچ قومی مفادات کی ترجمانی کی ہے آج بھی ہم واضح کرتے چلے آ رہے ہیں کہ عوام کے اجتماعی قومی مفادات زیادہ اہمیت کے حامل ہیں

موجودہ مرکزی حکومت اور انتظامیہ ایسے اقدامات سے اجتناب کرے جس سے مقامی بلوچوں کے محرومیوں اور محکومیوں میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جمہوری قوت ہے پارلیمنٹ ہو یا کوئی اور فورم ہر جگہ اپنی قومی تشخص‘ حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے گوادر اور بحر بلوچ کے فرزندوں کو اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں

کہ پارٹی ان کے ساتھ ہونے والے ہر ناروا ‘ عوام دشمن اقدامات کے خلاف آواز بلند کرے گی حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر غیر انسانی روش کو ترک کرے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.