ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کو فروغ دینے کےلئے جمہوریت اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانا ضروری ہے ،بلاول بھٹو زر داری

0 136

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کو فروغ دینے کےلئے جمہوریت اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانا ضروری ہے ،ہم ملک میں پرامن بقائے باہمی پر مبنی ماحول پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں،ایک ایسا ماحول جہاں ہر شہری کے ساتھ رنگ، نسل، مذہب اور صنف کی بناءپر امتیاز نہ برتا جائے،ع

 

المی برادری کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کےلئے اپنا فرض نبھانا ہوگا۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کو فروغ دینے کے لیئے ضروری ہے، جمہوریت اور جمہوری

 

روایات کو پروان چڑھایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ حقیقی جمہوری معاشروں میں انسانی حقوق پر مصلحت کا تصور بھی نہیں کیا جاتا،پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے لیئے ہمہ وقت تیار عناصر ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان حالات کا سبب پاکستان میں طویل عرصے تک آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کا برسرِاقتدار رہنا ہے،ہم ملک میں پرامن بقائے باہمی پر مبنی ماحول پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.