ہم اپنا بنیادی حقوق آئین پاکستان کے مطابق مانگ رہے ہیں،مولانا ہدایت الرحمن

0 129

گوادر(ویب ڈیسک)حق دو تحریک بلوچستان کی کال پر گوادر میں تاریخی ریلی ،ایک لاکھ کے قریب لوگوں نے ریلی میں شرکت کی ریلی کے شرکاءمیں اندرون بلوچستان سمیت کراچی سے بھی لوگ شامل تھے اس موقع پر تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ اور حکمرانوں کی غاصبانہ رویوں کے خلاف آج گوادر میں لاکھوں کی تعداد میں ناراض بلوچ اکٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کے خلاف نہیں ہیں مگر ہمیں سی پیک سے ہمیں

 

ما سوائے فاقہ اور لاشوں سے اور کچھ نہیں ملا، سی پیک سے ہمیں بنیادی سہولیات، تعلیمی ادارے ، ہسپتال اور ٹیچروں کے بجائے ہزاروں کی تعداد میں فوجیاں اور چیک پوسٹیں ملی ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کی حق دو بلوچستان ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں خواتین بزرگ اور بچوں سمیت مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کرکے حق دو بلوچستان کے نعرے لگائے ہیں اس ریلی کو بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی ریلی کہا جارہا ہے ، مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ ہم سی پیک کے خلاف نہیں ہیں مگر سی پیک سے اب تک ہمیں کچھ بھی نہیں ملا ماسوائے فاقے اور نوجوانوں کی لاشوں کے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ اور حکمرانوں کی غاصبانہ رویوں کے خلاف آج گوادر میں لاکھوں کی تعداد میں ناراض بلوچ اکھٹے ہوئے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.