تحریک انصاف عوام کی طاقت نہیں ڈنڈے کی طاقت پر کھڑی ہے،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان مولاناحافظ حمد اللہ نے پی ڈی ایم کے کراچی گرین لائن منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف عوام کی طاقت نہیں ڈنڈے کی طاقت پر کھڑی ہے، ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ غیر اعلانیہ آمریت مسلط ہے،ماضی کی حکومت کی گرین لائن منصوبے کے افتتاح کرنے سے عمران خان اپنی گری ہوئی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتے
۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے کراچی گرین لائن منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر ن لیگی قیادت اور کارکنان پر تشدد کی مذمت کی اور کہاکہ احسن اقبال سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں پرتشدد قابل مذمت اقدام ہے کراچی رینجرزنے تشدد کرکے ریاست کی چوکیداری نہیں تحریک انصاف کے ٹائیگرفورس کا کردار ادا کیاہے تحریک انصاف عوام کی طاقت نہیں ڈنڈے کی طاقت پر کھڑی ہے، ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ غیر
اعلانیہ آمریت مسلط ہے،ماضی کی حکومت کی گرین لائن منصوبے کے افتتاح کرنے سے عمران خان اپنی گری ہوئی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم یہ فیصلہ روز اول سے کر چکی ہے کہ موجودہ جعلی سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، حافظ حمداللہ نے کہاکہ اب قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کوبچانا ہے یا عمران خان کو؟ پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے اب دومیں سے ایک کے انتخاب کا وقت ہوچکاہے ۔